اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 44 ہزار سے گرگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Bears continue to rule PSX as KSE-100 sinks 255 points

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز منفی زون میں ہوا، کاروبار کے پہلے روز کاروبار میں مندی کے باعث انڈیکس 44 ہزار کی سطح سے گرگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں مندی کا رجحان رہا،مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 45ہزار کی حد سے نیچے چلا گیا،مارکیٹ 255 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44ہزار 817پر بند ہوئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں دن بھرمجموعی طورپر375 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،259کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ101کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتہ کے آخری کاروبار روز بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ مندی کا شکار رہی تھی اور مزید200پوائنٹس کی کمی کی وجہ سے انڈیکس 45200پوائنٹس سے گھٹ کر45000پوائنٹس پر آگیاتھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 223اعشاریہ 36پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 45296.88پوائنٹس سے کم ہو کر45073اعشاریہ 52پوائنٹس ہو گیا۔

آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں بھی سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بحال نہیں ہوا جس کی وجہ سے 100انڈیکس 45ہزار کی حد سے نیچے چلا گیا،مارکیٹ 255پوائنٹس کے اضافے سے44ہزار 817پر دیکھی گئی۔

Related Posts