سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

SHC THROWS OUT PETITION SEEKING CM MURAD’S DISQUALIFICATION

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بطور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر کردہ نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی واپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ سنادیا۔عدالت نے 16 ستمبر کو ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

درخواست گزار نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2013 میں مراد علی شاہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے دوہری شہریت کے بارے میں غلط بیان دینے پر نااہل قرار دیا تھا تاہم مراد علی شاہ نے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا اور عدالتی حکم کے باوجود منتخب ہو گئے۔

حلیم عادل شیخ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مراد علی شاہ کو تاحیات صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی نے کہا تھا کہ ہم پاکستان میں نفرت کی سیاست کیخلاف ہیں، لسانیت کی بنیاد پر سیاست نہیں کریں گے۔

پچھلے تین چار دن سے کراچی کے حوالے سے حکومت اور ایم کیو ایم کا بیان آیا ہے، موضوع اہم ہے اور اس کا تعلق سندھ کے مستقبل سے ہے۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مراد علی شاہ کی مذمت کرتا ہوں کیونکہ یہ پھر سندھ میں نفرت کی بنیاد ڈال رہے ہیں۔

Related Posts