معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ حنا خان نے اپنی گندمی رنگت کی وجہ سے اپنے کیریئر میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رنگت کی وجہ سے ایک اہم پراجیکٹ کی کاسٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔
سیریل یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں اپنے کردار اکشرا کے ساتھ مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک پراجیکٹ میں کشمیری لڑکی کا کردار ادا کرنا تھا لیکن گندمی رنگت کی وجہ سے انہیں مسترد کردیا گیا۔
انٹرویو میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کشمیری ہوں اور روانی سے کشمیری زبان بول سکتی ہوں لیکن مجھے کاسٹ نہیں کیا گیا کیونکہ میرا رنگ گندمی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے انوکھا انداز اپنا کر رنگ گورا کرنے کیلئے مختلف قسم کی لاتعداد کریموں کے اشتہار چلانے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔
پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رنگ گورا کرنے کیلئے کریم کے اشتہار میں کام کرنے والی اداکاراؤں اور فیئرنس کریم کمپنیوں پر طنز کرتے ہوئے ایک سبق آموز پیغام دیا۔
مزید پڑھیں:شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ کاسانولی رنگت پر تنقید کرنیوالو ں کو کرارا جواب
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








