کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بطور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر کردہ نااہلی کی درخواست خارج کردی۔
چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی واپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ سنادیا۔عدالت نے 16 ستمبر کو ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








