اداکارہ حنا خان گندمی رنگت کی وجہ سے اہم پراجیکٹ سے محروم

تازہ ترین

تازہ ترین

Didn’t get cast because I am dusky: Hina Khan on facing rejections

معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ حنا خان نے اپنی گندمی رنگت کی وجہ سے اپنے کیریئر میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رنگت کی وجہ سے ایک اہم پراجیکٹ کی کاسٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔

سیریل یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں اپنے کردار اکشرا کے ساتھ مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک پراجیکٹ میں کشمیری لڑکی کا کردار ادا کرنا تھا لیکن گندمی رنگت کی وجہ سے انہیں مسترد کردیا گیا۔

انٹرویو میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کشمیری ہوں اور روانی سے کشمیری زبان بول سکتی ہوں لیکن مجھے کاسٹ نہیں کیا گیا کیونکہ میرا رنگ گندمی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے انوکھا انداز اپنا کر رنگ گورا کرنے کیلئے مختلف قسم کی لاتعداد کریموں کے اشتہار چلانے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رنگ گورا کرنے کیلئے کریم کے اشتہار میں کام کرنے والی اداکاراؤں اور فیئرنس کریم کمپنیوں پر طنز کرتے ہوئے ایک سبق آموز پیغام دیا۔

مزید پڑھیں:شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ کاسانولی رنگت پر تنقید کرنیوالو ں کو کرارا جواب

اپنی سالگرہ کے موقعے پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے بظاہر ایک بھونڈا سا اشتہار بنایا جیسے وہ کسی فیئرنس کریم کا اشتہار چلا رہی ہوں لیکن دراصل یہ ایک گہرا طنز تھا جس پر مداحوں نے انہیں بے حد سراہا۔ ویڈیو کے ساتھ پیغام میں آمنہ الیاس نے کہا کہ میں آمنہ الیاس ہوں ، کیا آپ میری کامیابی کا راز جاننا چاہیں گے؟۔

ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنا چہرہ آٹے سے بھرے ہوئے برتن میں ڈالا اور کہا کہ میرے فینز اب میرا اعتماد کریں گے۔ بعد ازاں انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا کیلئے آپ خود کو پہچانئے۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ فیئرنس کریم کے ذریعے کالی یا سانولی رنگت گوری نہیں کی جاسکتی۔ یہ محض ایک دھوکا ہے۔

Related Posts