پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے شہریوں کے حوالے سے نامناسب الفاظ کا استعمال کرکے سوشل میڈیا پرایک نیا تنازع چھیڑ دیاہے۔
اداکار مائرہ خان نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام اسٹوری میں لوگوں کو پینڈو قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ لوگ چاہے ڈیفنس میں شفٹ ہوجائیں لیکن وہ برگر نہیں بن سکتے کیونکہ برگر ازم قدرتی ہے خود سے نہیں بناجاسکتا۔
مائرہ خان نے اپنے پیغام میں لوگوں کے لہجے کا بھی مذاق اڑایا تاہم اس ویڈیو نے اداکارہ زرنش خان سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا،زرنش خان کو مائرہ خان کے خیالات اور تکبر پسند نہیں آیا اور انہوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو ان کے تبصرے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین میں سے ایک نے کہا کہ ایک لڑکی جس نے اپنا پورا چہرہ بدل دیا ہے اوروہ جعلی لہجے سے لوگوں کو پکار رہی ہے۔



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








