جاپانی وزیراعظم کا COVID-19 کی ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

جاپانی وزیراعظم کا COVID-19 کی ہنگامی حالت ختم کرنے کا اعلان
جاپانی وزیراعظم کا COVID-19 کی ہنگامی حالت ختم کرنے کا اعلان

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشی ہائیڈے سوگا نے منگل کو اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوکیو اور دیگر جاپانی علاقوں سے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر رات کے وقت لگائی جانے والی ہنگامی حالت اس ہفتے ختم کر دی جائے گی۔

جاپان میں ہنگامی صورتحال نے بڑے پیمانے پر شراب کی فروخت اور ریسٹورنٹس کے کاروبار پر برے اثرات مرتب کیے تھے۔ سال کا سب سے بڑا ایونٹ ٹوکیو اولمپکس بھی کووڈ 19 کی نظر ہو گیا تھا۔

ستمبر کے آخری ہفتے میں ملک سے ہنگامی صورتحال کا خاتمہ ہو جائے گا۔ وزیراعظم سوگا کا کہنا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کے خلاف بہت کامیابی حاصل کرلی ہے جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال میں مزید اضافہ نہیں کریں گے۔

ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا  کے خلاف اقدامات کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اگست کے وسط تک کورونا کیسز کی جو تعداد 25 ہزار سے زیادہ تھی اب کم ہو کر صرف 1128 رہ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے تمام اسپتالوں میں 50 فیصد بیڈ خالی ہو گئے ہیں۔ ستمبر کے اوائل میں شدید بیمار لوگوں کی تعداد بلند ترین تھی جو اب مسلسل گرتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ” ٹوکیو جو جاپان کا معاشی حب ہے اُس سمیت تمام بڑے اقتصادی شہروں سے جمعے کے روز ہنگامی صورتحال کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

جاپانی وزیراعظم یوشی ہائیڈے سوگا نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ بار اور ریسٹورنٹس رات 9 بجے تک بند کردیا کریں۔ یہ درخواست اس لیے کی جارہی ہے کیونکہ بہت سے لوگ پہلے سے خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔ صرف حکومتی کوششوں سے وائرس ختم نہیں ہوگا بلکہ عوام کا تعاون بہت لازم ہے۔

جاپان دوسرے ممالک کے مقابلے میں وبائی مرض سے کم متاثر ہوا ہے ، اس کی 125 ملین کی آبادی میں 17،500 کے قریب اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ، اور حکومت نے گھر میں رہنے کے سخت احکامات کبھی نافذ نہیں کیے ہیں۔

ملک کا ویکسینیشن کا پروگرام آہستہ آہستہ شروع ہوا تھا تاہم بعد میں اس کی  رفتار تیز کردی گئی تھی۔ ملک کی 58 فیصد آبادی کورونا ویکسین کی ڈوز حاصل کرچکی ہے جوکہ ایک اندازے کے مطابق امریکا سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2300 ہو گئی

Related Posts