بچگانہ گیمز پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز اسکوئڈ گیم جنوبی کوریا میں بے حد مقبول ہے جس میں دکھایا گیا فون نمبر حقیقی نکلا، کورین صدارتی امیدوار نے نمبر کی قیمت 85 ہزار ڈالر مقرر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دکھائی جانے والی سیریز اسکوئد گیم کو ہوانگ ڈونگ ینک نے تحریر کیا جس کے اداکاروں میں لی جنگ جے، پارک ہے سو، او ینگ سو اور وی ہا جون شامل ہیں۔
اسکوئڈ گیم میں دکھایا گیا ہے کہ زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 456 افراد کو زندگی ختم کردینے والے خطرات سے دوچار بچگانہ گیمز کھیلنے کی دعوت دی جاتی ہے اور اعلان کیا جاتا ہے کہ جیتنے والے کو 3کروڑ 87لاکھ ڈالرز دئیے جائیں گے۔
مارو یا مر جاؤ کی تھیم کے تحت ہار جانے والے افراد قتل کردئیے جاتے ہیں۔ نیٹ فلکس پر اسکوئڈ گیم کا پہلا سیزن دنیا بھر میں 17 ستمبر کو ریلیز کیا گیا اور صرف 1 ہفتے کے دوران یہ سیریز نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل ہوگئی۔
نیٹ فلکس سیریز اسکوئڈ گیم میں دکھائے جانے والے ایک نمبر پر کال کرنے سے ناظرین کو پتہ چلا کہ وہ حقیقی ہے جس پر دنیا بھر سے کالز آنا شروع ہوگئیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نمبر انتہائی مقبول ہوگیا۔ جنوبی کوریا کے صدارتی امیدوار نے اس کی بولی لگا دی۔
جنوبی کوریا کے صدارتی امیدوار نے نمبر کی قیمت 85 ہزار ڈالر مقرر کی ہے۔ نیٹ فلکس دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اسکوئڈ گیم بہت جلد اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی مقبول ترین سیریز بن سکتی ہے۔ سیریز میں جیتنے والے کو دی جانے والی رقم پاکستانی کرنسی میں 5ارب 50کروڑروپے بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کانتیجہ منفی، زارا نور عباس کورونا سے صحتیاب
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








