پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں سے تحقیقات ہوں گی، وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

آخری دم تک مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،وزیر اعظم
آخری دم تک مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،وزیر اعظم

اسلام آباد: پنڈورا پیپرز جاری ہونے کے بعد، وزیر اعظم عمران خان نے ان تمام پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے عزم کا اظہار کیا جن کے نام اس میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے ٹویٹر پر لکھا، ”ہم پنڈورا پیپرز کو خوش آمدید کہتے ہیں جو اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بے نقاب کرتے ہیں، جو رقم ٹیکس چوری اور بدعنوانی کے ذریعے جمع کی گئی ہے اور مالی پناہ گاہوں میں منتقل کی گئی۔”

وزیر اعظم نے مزید کہا، ”اقوام متحدہ کے ادارے نے چوری شدہ اثاثو کا تخمینہ 7ٹریلین ڈالر لگایا ہے، یہ دولت بڑے پیمانے پر آف شور ٹیکس ہیونز میں منتقل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پنڈورا پیپرز میں مذکور تمام پاکستانیوں سے تحقیقات کرے گی اور اگر کوئی غلطی ثابت ہوئی تو ہم مناسب کارروائی کریں گے۔ میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس سنگین ناانصافی کو موسمیاتی تبدیلی کے بحران کی طرح سمجھیں۔

ایک اور ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے لکھا، ”اگر چیک نہ کیا گیا تو، امیر اور غریب ریاستوں کے درمیان عدم مساوات میں اضافہ ہوگا،اس کے نتیجے میں، غریب سے امیر ریاستوں میں معاشی نقل مکانی کا سیلاب آئے گا، جس سے دنیا بھر میں مزید معاشی اور سماجی عدم استحکام پیدا ہوگا۔

واضح رہے کہ غیر ملکی اثاثے رکھنے والوں میں وزیر خزانہ شوکت ترین، ان کا خاندان اور وزیر اعظم عمران کے سابق مشیر برائے خزانہ و محصولات وقار مسعود خان شامل ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا، اسحاق ڈار کا بیٹا، پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن، وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا خاندان، پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان آف شور کمپنیوں سے مبینہ روابط رکھنے والوں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، ریٹائرڈ فوجی افسران، سابق اور موجودہ بیوروکریٹس، کاروباری افراد بشمول ایگزیکٹ کے مالک شعیب احمد شیخ کا بھی رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے۔

Related Posts