اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی عام بحث میں 75 ممالک کی مشترکہ نمائندگی کرتے ہوئے خطاب میں موجودہ وبا کے پھیلاؤ، ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم اور “ویکسین قوم پرستی”میں اضافے کے تناظر میں تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اتحاد کو مضبوط کریں۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوشش کریں اور انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔چانگ جون نے نشاندہی کی کہ ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی جلد ازجلد مساوی تقسیم کو فروغ دینا ضروری ہے۔
ویکسین کی پیداواری صلاحیت کے حامل ممالک کو اپنے وعدوں کی جلد پاسداری کرنی چاہیے اور باہمی اور کثیر الجہتی چینلز کے ذریعے بروقت اور مناسب انداز میں ترقی پذیر ممالک کو فعال طور پر ویکسین کی امداد فراہم کرنی چاہیئے۔
عالمی مالیاتی اداروں اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کو ویکسین کی خریداری اور ترقی پذیر ممالک میں پیداواری صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ صرف کثیرالجہتی تعاون سے ہی وبا کے خلاف جنگ جیتی جاسکے گی۔ ترقی پذیر ممالک کے رہنماؤں نے اختتامی بحث میں تشویش ظاہر کی کہ مغربی ممالک بڑی تعداد میں ویکسین زخیرہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








