صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں، کترینہ سے متعلق سوال پر وکی کوشل کا جواب

تازہ ترین

تازہ ترین

صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں، کترینہ سے متعلق سوال پر وکی کوشل کا جواب
صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں، کترینہ سے متعلق سوال پر وکی کوشل کا جواب

ممبئی:بالی وڈ اداکار وِکی کوشل نے اپنی اور نامور اداکارہ کترینہ کیف کی منگنی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حال ہی میں صحافیوں کی جانب سے وِکی کوشل سے اداکارہ کترینہ کیف سے منگنی کرنے سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ جس کے متعلق انہوں نے مداحوں کا آگاہ گیا۔

صحافیوں کو جواب دیتے ہوئے وِکی کوشل کا کہنا تھا کہ یہ سب افواہیں ہیں جو میڈیا میں پھیلائی گئیں، میں بہت جلد منگنی کروں گا، اس کیلئے صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ منگنی کی اطلاع سب کو مل جائے گی،اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وِکی کوشل اور کترینہ جلد شادی کر لیں گے جب کہ ان کی شادی کی تقریبات کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے نے سلینا گومز کے ہمراہ نیا گانا ریلیز کردیا

تاہم وِکی کوشل کے بھائی سنی نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔ بھارتی میڈیا میں کترینہ کیف اور وِکی کوشل کے درمیان کئی عرصے سے قریبی تعلقات قائم ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی ٹھوس بات سامنے نہیں آئی ہے۔

Related Posts