ممبئی:بالی وڈ اداکار وِکی کوشل نے اپنی اور نامور اداکارہ کترینہ کیف کی منگنی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حال ہی میں صحافیوں کی جانب سے وِکی کوشل سے اداکارہ کترینہ کیف سے منگنی کرنے سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ جس کے متعلق انہوں نے مداحوں کا آگاہ گیا۔
صحافیوں کو جواب دیتے ہوئے وِکی کوشل کا کہنا تھا کہ یہ سب افواہیں ہیں جو میڈیا میں پھیلائی گئیں، میں بہت جلد منگنی کروں گا، اس کیلئے صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ منگنی کی اطلاع سب کو مل جائے گی،اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وِکی کوشل اور کترینہ جلد شادی کر لیں گے جب کہ ان کی شادی کی تقریبات کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں: برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے نے سلینا گومز کے ہمراہ نیا گانا ریلیز کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








