مظفرگڑھ :نماز کا مذاق اڑانے والے نوجوان محمد آصف کومظفر گڑھ سے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملزم محمد آصف کی گرفتاری کچا کینجر ہیڈ 76 سے عمل میں آئی، تھانہ شاہ جمال پولیس نے حوالات میں بند کر دیا ،ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز کا مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو پر سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف ولد محمد حنیف کو مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال سے گرفتار کرلیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








