نماز کی بے حرمتی کرنے والا ملزم مظفرگڑھ سے گرفتار، مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

Accused of desecrating prayers arrested from Muzaffargarh

مظفرگڑھ :نماز کا مذاق اڑانے والے نوجوان محمد آصف کومظفر گڑھ سے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملزم محمد آصف کی گرفتاری کچا کینجر ہیڈ 76 سے عمل میں آئی، تھانہ شاہ جمال پولیس نے حوالات میں بند کر دیا ،ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز کا مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو پر سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: نماز کی بے حرمتی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کا حکومت، اداروں سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف ولد محمد حنیف کو مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال سے گرفتار کرلیا۔

اس سے قبل پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر نماز کا مذاق اڑانے والے شخص کی تلاش میں شہریوں سے مدد کی درخواست کی تھی۔

عثمان بزدار نے ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

اس سے قبل پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر نماز کا مذاق اڑانے والے شخص کی تلاش میں شہریوں سے مدد کی درخواست کی تھی۔

Related Posts