مظفر گڑھ، پسند کی شادی سے انکار، 13 سالہ لڑکے اور 12 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

مظفر گڑھ، پسند کی شادی سے انکار، 13 سالہ لڑکے اور 12 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی
مظفر گڑھ، پسند کی شادی سے انکار، 13 سالہ لڑکے اور 12 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں شادی سے انکار پر 13 سالہ لڑکے اور 12 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق پسند کی شادی سے روکنے پر 13 سالہ بلال اور 12 سالہ لاریب نے خودکشی کرلی۔ اندرون شہر کے رہائشی بلال اور لاریب نے گھر والوں کی جانب سے شادی کے انکار پر خودکشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے، تاہم دونوں کے والدین نے ڈانٹ ڈپٹ کر شادی کرنے سے روکا، جس پر بلال نے پہلے لاریب کو زہریلی گولیاں کھیلائیں اور پھر خود زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، تاہم دونوں کے والدین سے تفتیش کی جائے گی۔

Related Posts