13سالہ بچے سے 3ملزمان کی اجتماعی زیادتی، ملزمان آزاد

تازہ ترین

تازہ ترین

13سالہ بچے سے 3ملزمان کی اجتماعی زیادتی، ملزمان آزاد
13سالہ بچے سے 3ملزمان کی اجتماعی زیادتی، ملزمان آزاد

جیکب آباد:ملک میں کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، جبکہ جیکب آباد میں 13 سالہ بچے کو ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جیکب آباد کے غریب آباد محلہ کے رہائشی 13 سالہ بچے سیج سنگھ سے 3 ملزمان کی جانب سے مبینہ اجتماعی ذیادتی کی شکایت پر پولیس نے مبینہ ذیادتی کا شکار ہونے والے بچے کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔

جہاں ڈاکٹروں نے زیادتی کا شکار بچے کے نمونے لیے۔ اسپتال میں مبینہ ذیادتی کا شکار بچے سیج سنگھ نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ تین ملزمان محسن، سدھیر اور ایک نامعلوم ملزم نے موٹر سائیکل لیکر دینے کا جھانسہ دیکر مجھے لے گئے اور اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچے کے والد درشن سنگھ کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان کا ایک گروہ ہے جو شہر میں کمسن بچوں کو جھانسہ دیکر بلیک میل کرتا ہے اور بچوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔

دوسری جانب حدود کے تھانہ پر متاثرہ بچے کے والد درشن سنگھ کی مدعیت میں تین ملزمان محسن جمالی، سدھیر لاشاری اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Related Posts