کراچی:ملک کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے والی دھمکیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ٹک ٹاکر حریم شاہ پیر کوسندھ ہائی کورٹ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے سیکیورٹی کے لئے درخواست جمع کرادی۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کرائی گئی درخواست میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، اس لئے انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں:نیٹ فلکس کی سیریز ’لکیسٹ گرل الائیو‘ کیوں دیکھنی چاہیئے؟
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کافی عرصہ بیرون ملک گزارنے کے بعد وطن واپس پہنچی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








