کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلافاداروں کے خلاف تقریر کرنے پر کراچی میں کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے بریگیڈ تھانے میں اداروں کے خلاف تقریر پر شہباز گِل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گِل پر شہری محمد سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عمران خان دور کے سابق معاونِ خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں ڈال دیا تھا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی کابینہ نے سابق ترجمان حکومتِ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی جس کی سفارش اسلام آباد حکومت نے کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








