وزیر کچی آبادی سندھ لیاقت آسکانی کی مفتی محمد زبیر کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور معروف مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر اور صوبائی وزیر کچی آبادی اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی لیاقت آسکانی نے وفد کے ہمراہ مکہ اور مدینہ حاضری دی اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

مکہ مکرمہ میں معروف مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر نے وفد کا استقبال کیا اور حرم مکی شریف میں حاضری دی۔ صوبائی وزیر لیاقت آسکانی نے وفد کے ہمراہ مفتی محمد زبیر کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ عمرہ کے بعد پاکستانی زائرین سے بھی ملاقات اور ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
صوبائی وزیر نے عمرہ کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ اطہر پر حاضری دی جہاں مفتی محمد وقاص، بِنھام ٹریول کے سربراہ گل محمد نے ان کا استقبال کیا ۔ وفدمیں صوبائی وزیر لیاقت آسکانی کے علاوہ پرویزدودا، قطر سے پاکستانی سماجی رہنما عبد الرحمن بھی شامل تھے۔
اس موقع پر ہانگ کانگ اسلامک سینٹر کے اسکالر مفتی محمد شعیب، جامعہ الصفہ کے محمد زاہد، اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related Posts