وزیر اعظم کا ارشد شریف قتل از خود نوٹس کا خیر مقدم

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابری مسجد کی شہادت کو30 برس بیت گئے، ایودھیا میں سیکورٹی ہائی الرٹ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے پہلے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کو ارشد شریف کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے خط لکھ دیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت ارشد شریف قتل کیس کے معاملے میں عدالت عظمیٰ کی ہرممکن معاونت کرے گی۔

Related Posts