بابری مسجد کی شہادت کو30 برس بیت گئے، ایودھیا میں سیکورٹی ہائی الرٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

بابری مسجد کی شہادت کو30 برس بیت گئے، ایودھیا میں سیکورٹی ہائی الرٹ
بابری مسجد کی شہادت کو30 برس بیت گئے، ایودھیا میں سیکورٹی ہائی الرٹ

ایودھیا: انتہاء پسند ہندوؤں کے ہاتھوں شہید کی جانے والی بابری مسجد کی شہادت کو 30برس بیت گئے، اس موقع پر بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 1992 ء میں 6دسمبر کے دن ہندو انتہاپسند تنظیموں بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی قیادت میں ہندوتوا بلوائیوں نے اس وقت کی کانگریس حکومت کی خاموش منظوری کے ساتھ ایودھیا میں 16ویں صدی کی بابری مسجد کو شہید کردیاتھا۔

بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقع پر نہ صرف ایودھیا بلکہ متھرا میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اورڈرونز کے ذریعے علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے اور چپے چپے پربھارتی پولیس تعینات ہے جبکہ پورے ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔

متھرا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس گورو گروور نے پولس اہلکاروں کو پورے علاقے میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:افغان صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں زور دار دھماکا،5 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے نومبر2019میں بابری مسجدکی شہادت سے متعلق مقدمے کا فیصلہ ہندو فریق کے حق میں سناتے ہوئے مسجد کی زمین رام مندی کی تعمیر کیلئے دینے کا حکم دیاتھا اور رام مندر ٹرسٹ کی جانب سے رام جنم بھومی کمپلیکس میں تعمیراتی شروع ہوچکا ہے۔

Related Posts