مولانا فضل الرحمن کی وزیر اعظم سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

تازہ ترین

 وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسمبلیوں کی مکنہ تحلیل کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور اسی سلسلے میں حکومت اور پی ڈی ایم جماعتوں نے سر جوڑ لئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ  عمران خان نے ہر فیصلے کے بعد کہا کہ غلطی ہوگئی، ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، کوئی شک نہیں پاکستان کو اس وقت بڑے بحرانوں کا سامنا ہے، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی مشکلات آئیں گی، آئی ایم ایف پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے، معیشت کو گزشتہ 4 سالوں میں زمین بوس کیا گیا، معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے، اگرسارا اختیار ہی باجوہ کے پاس تھا تو آپ پھر کس بات کی بلا ہو۔

Related Posts