بجلی صارفین کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا؛ جانیے کتنا ریلیف ملنے والا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے جس سے لاکھوں صارفین کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 69 پیسے کمی کا امکان ہے۔ اگر یہ فیصلہ حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے تو اس کا اطلاق پورے ملک کے صارفین پر ہو گا جن میں کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہوں گے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس ممکنہ کمی کے نتیجے میں ستمبر کے بجلی بلوں میں عوام کو تقریباً 23 ارب روپے کا بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔ نیپرا اب اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جلد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Related Posts