کراچی: شہر قائد کے علاقے شیر شاہ پل کے قریب افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی بچوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ قانونی کارروائی کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ حادثہ پیش آیا۔حادثے میں جاں بحق میاں بیوی اورنگی ٹاؤن 10 نمبر کے رہائشی تھے۔
مقتولین کی شناخت فہیم اور رضوانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والی 3 سالہ جنت اور 2 سالہ بلال معمولی زخمی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ڈمپر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔