اسلام آباد: حکومت نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران شہدائے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب 25 مئی کو جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر منعقد کی جائے گی۔ پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شہداء کا دفاع وطن کیلئے کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
آڈیو لیکس کیس، جوڈیشل کمیشن کا کارروائی پبلک کرنے کا اعلان
یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنا اور قوم کو پیغام دینا ہے کہ شہداء، ان کے اہلِ خانہ، یادگاروں کی عزت و احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ امن و امان کیلئے شہدا کی قربانیاں جھٹلائی نہیں جاسکتیں۔
ملک بھر میں یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقعے پر تقریبات نمایاں انداز میں یپش کی جائیں گی۔ تقریبات میں شہدائے پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
تقریبات کے دوران خصوصی پروگرام اور شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اافواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر اداروں کی یادگارِ شہداء کو سلامی بھی دی جائے گی۔
جی ایچ کیو میں یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب ہوگی۔ پاک فضائیہ و پاک بحریہ ہیڈ کوارٹرز اور پولیس کی متعدد یادگاروں پر شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات منعقد ہوں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








