آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔اسحاق ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:

عام آدمی کو پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ ہونا چاہئے۔اسحاق ڈار

ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری اقتصادی ٹیم ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہے۔ اس موقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر خزانہ اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ اتحادی حکومت  کا ملک کو درپیش معاشی مشکلات سے قطعِ نظر پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو بھی پہنچنا چاہئیے۔حکومت کی پوری کوشش ہے کہ گزشتہ حکومت کی ذمہ داریوں کی درستگی کرے۔ 

آج سے 6روز قبل  قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔

Related Posts