لاہور: وحدت کالونی میں خواجہ سرا نے بھیک مانگنے سے روکنے پر رکشہ ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث رکشہ ڈرائیور غلام شبیر جاں بحق ہوگیا۔
لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں خواجہ سرا نے رکشہ ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کے باعث رکشہ ڈرائیور غلام شبیر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او اقبال ٹاؤن نے خواجہ سرا عدنان کو گرفتار کرلیا ہے، ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ رکشہ ڈرائیور نے خواجہ سراؤں کو خواتین رکشہ سواروں سے پیسے مانگنے پر منع کیا تھا۔
بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار
دوسری جانب وحدت کالونی مین روڈ پر رکشہ ڈرائیوروں نے ساتھی کے قتل کے خلاف احتجاج کیا، اور ٹریفک معطل کردی۔ تاہم پولیس نے مذاکرات کے بعد سڑک ٹریفک کے لئے بحال کروا دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








