چند لمحے کی آگ، دو زندگیاں ختم! اورنگی ٹاؤن کا دل دہلا دینے والا واقعہ

تازہ ترین

تازہ ترین

FILE PHOTO

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے شاہ فیصل چوک میں واقع گھر میں آتشزدگی سے 50 سالہ خاتون اور ان کی 25 سالہ نوجوان بیٹی جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت کلیم النساء اور عاطقہ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ ماں بیٹی تھیں۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں منور چورنگی کے قریب جھگیوں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 200 سے زائد جھونپڑیاں اپنی لپیٹ میں لے لیں۔

اطلاعات کے مطابق آگ نے کئی جھونپڑیوں میں رکھا سامان، موٹر سائیکلیں اور مویشی بھی جلا دیے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔چار فائر بریگیڈ گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

Related Posts