کراچی کے اہم ترین صنعتی مرکز کی بڑی تجارتی عمارت میں آگ لگ گئی، بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جیو

کراچی کے اہم ترین روڈ اور معروف تجارتی مرکز آئی آئی چند ریگر روڈ پر ایک بڑی تجارتی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے، جس سے شدید نقصانات کا اندیشہ ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور تمام دستیاب وسائل کے ساتھ عمارت میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

محکمہ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر اہم تجارتی مرکز ٹیکنو سٹی کی گیارہویں منزل پر اچانک آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ تین فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ریسکیو حکام اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں، حکام پر امید ہیں کہ عمارت میں لگی آگ پر جلد قابو پالیا جائے جائے گا۔

Related Posts