آسٹریلیا نے مسلسل دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔
قومی ٹیم آسٹریلیا کے دیے ہوئے 148 رنز کے ہدف کے جواب میں 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عثمان خان 52 رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے 147 رنز کے جواب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا، تاہم ابتدا ہی سے ٹیم لڑکھڑا گئی اور آسٹریلوی بالرز کے سامنے زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکی۔
دیگر کھلاڑیوں میں گلین میکسویل 21، مارکس اسٹوئنس 14، ٹم ڈیوڈ 18، آرون ہارڈی 28، زیویئر بارٹلیٹ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عباس آفریدی نے 3 جبکہ سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر بابراعظم 3 جبکہ صاحبزادہ فرحان 5، کپتان محمد رضوان 16 اور آغا سلمان صفر پر پر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسپینسر جانسن نے 3 اور زیویئر بارٹلیٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز برابر کرنا پہلا ہدف ہے، انہوں نے کا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسیب اللہ خان کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








