نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ماہرین نے پاکستانی کسانوں کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے “پاک ایگری” کے نام سے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جو زراعت کے شعبے کو ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔
یہ پلیٹ فارم اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے اور چھوٹے سے بڑے ہر سطح کے کسانوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔ پاک ایگری کے ذریعے کسان زمین کی صحت کی جانچ، سیٹلائٹ میپنگ، گندم کی بیماریوں کی فوری شناخت، مرچ کی پیداوار کا تخمینہ، خودکار جڑی بوٹیوں کی پہچان اور فصلوں سے متعلق دیگر اہم معلومات بآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف زرعی ترقی بلکہ پائیدار کاشتکاری اور ڈیجیٹل انقلاب کے امتزاج کی ایک شاندار مثال ہے۔ پاک ایگری کے ذریعے پاکستان کے کسان اب عالمی معیار کی زرعی معلومات اپنی مٹھی میں رکھ سکیں گے — ایک ایسا قدم جو ملکی معیشت اور زرعی خودکفالت کے لیے نیا باب رقم کرسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








