ایک غلطی نے ڈھائی لاکھ ڈالر کا مالک بنا دیا! خاتون کی جیک پاٹ جیت کی حیران کن کہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امریکی ریاست مشی گن میں ایک 57 سالہ خاتون کی قسمت نے ایک معمولی غلطی کو شاندار کامیابی میں بدل دیا۔ اوکلینڈ کاؤنٹی کی رہائشی نے مشی گن لاٹری کی ویب سائٹ پر 13 مارچ کے فینٹیسی 5 ڈرا کے لیے نمبرز چننے کے دوران غلطی سے 39 نمبر منتخب کرلیا جبکہ اصل ارادہ 47 کا تھا۔

خوش قسمت خاتون نے کہا کہ میں نے نمبر نہیں بدلا کیونکہ میری والدہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ زندگی میں ہر اتفاق کسی نہ کسی مقصد کے لیے ہوتا ہے۔یہ چھوٹی سی غلطی ہی ان کے لیے 2 لاکھ 51 ہزار 738 ڈالر کا جیک پاٹ ثابت ہوئی۔

لاٹری کی جانب سے ای میل کے ذریعے تصدیق موصول ہوئی کہ ان کے تمام پانچ نمبرز (08-10-11-22-39) بالکل درست نکلے ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ جب انہوں نے اکاؤنٹ میں جیت کی رقم دیکھی تو انہیں یقین نہیں آیا کہ یہ حقیقت ہے۔

خاتون نے کہا کہ وہ ابھی رقم خرچ کرنے کے کسی بڑے منصوبے میں نہیں لگائیں گی بلکہ اسے اپنے سیونگ اکاؤنٹ میں رکھ کر مستقبل کے بارے میں سوچیں گی اور کہتی ہیں کہ پہلے ہی زندگی خدا کی نعمتوں سے بھرپور ہے۔

Related Posts