سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے خوشی کی خبر! نیپرا کا حیران کن نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر نیٹ میٹرنگ کے ضوابط میں ترمیم کر دی ہے اور ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پہلے سے موجود سولر صارفین کے معاہدے اور لائسنس اپنی موجودہ مدت تک برقرار رہیں گے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ صارفین کو بلنگ کے لیے ان کے سابقہ معاہدے کے طریقہ کار کے مطابق بل کیا جائے گا تاہم اگر کسی صارف نے اپنی سولر سسٹم کی صلاحیت میں اضافہ یا تبدیلی کی تو اس پر پرانا نرخ نہیں لگے گا۔

یہ ترمیم 9 فروری 2026 سے مؤثر ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کے پرانے نظام یعنی یونٹ کے بدلے یونٹ کا نظام ختم کر کے نیٹ بلنگ متعارف کروائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا کو ہدایت دی تھی کہ پرانے سولر صارفین کے لیے پہلی پالیسی برقرار رکھی جائے تاکہ انہیں کوئی نقصان نہ ہو۔

Related Posts