یوکرین کی موجودہ نائب وزیر اعظم اور وزیرِ معیشت یولیا سویریڈینکو کو وزیر اعظم کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ اگر پارلیمان نے اس تقرری کی توثیق کر دی تو وہ یوکرین کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل کر لیں گی۔
صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس اہم پیش رفت کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک سرکاری بیان کے ذریعے کیا۔انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے تحت جلد ایک مفصل ایکشن پلان عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
I held a meeting with First Deputy Prime Minister Yuliia Svyrydenko. A report was delivered on the implementation of agreements with European and American partners regarding support for Ukraine reached during the recent Ukraine Recovery Conference. We must swiftly implement… pic.twitter.com/AIipRnpA1f
— Volodymyr Zelenskyy / Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) July 14, 2025
صدر نے یولیا سویریڈینکو سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس میں معاشی اصلاحات، فلاحی اقدامات میں وسعت اور مقامی دفاعی صنعت کی ترقی جیسے اہم نکات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
39 سالہ یولیا حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں رہیں، خاص طور پر امریکا کے ساتھ معدنیات سے متعلق اہم معاہدے میں ان کا کردار مرکزی رہا، جو اگرچہ واشنگٹن اور کیف کے درمیان کچھ تناؤ کا باعث بنا، مگر ان کی سفارتی مہارت نے انہیں مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے لا کھڑا کیا۔
یاد رہے کہ یولیا سویریڈینکو کو روسی حملے سے کچھ ہی عرصہ قبل معیشت کی وزارت سونپی گئی تھی، اور انہوں نے اس چیلنج بھرے وقت میں معیشت کو سنبھالنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔ اگر پارلیمان نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی، تو وہ موجودہ وزیر اعظم ڈینس شمیہال کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یولیا کی نامزدگی نہ صرف داخلی سیاست کے لیے ایک مضبوط اشارہ ہے بلکہ یوکرین کی عالمی پوزیشننگ میں بھی ایک نئی جہت پیدا کرے گی۔ اب نگاہیں یوکرین کی پارلیمان پر مرکوز ہیں، جو جلد ہی اس تاریخی فیصلے کی توثیق کرے گی یا مسترد۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








