سردی کی نئی لہر داخل، کل سے کراچی میں دن اور رات میں موسم کیسا ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اے آر وائی

کراچی سمیت صوبے میں سردی کی نئی لہر داخل ہوگئی ہے، جس کے باعث اتوار کو کم سے کم پارہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے جبکہ ہفتے کو پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

واضح رہے کہ جمعے کو کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی ایک نئی ہلکی شدت کی لہر صوبے میں داخل ہوچکی ہے۔

ڈاؤن سنڈروم بچی ایک دن کیلئے سندھ کی وزیر اعلیٰ بن گئی

موسمیات کے مطابق نئی لہر کے نتیجے میں بیشتر وقت ہواؤں کی سمت بلوچستان کی جانب سے رہنے کی توقع ہے اور کم سے کم پارہ حالیہ دنوں کے مقابلے میں مزید کمی سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی میں موسم خشک جبکہ راتیں خنک ریکارڈ ہوسکتی ہیں جبکہ بالائی سندھ میں رات کا درجہ حرارت 9.7 ڈگری، وسطی سندھ میں پارہ 9 سے 11 ڈگری اور جنوبی سندھ میں درجہ حرارت 10تا 12 ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان رہنے کی توقع ہے۔

Related Posts