ایک دن میں 89 کھرب روپے کمانے والا شخص، آخر یہ کرتا کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو امریکی میڈیا

پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ نے دنیا کے امیر ترین شخص کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ 22 مارچ کو ان کی دولت میں 32.3 ارب ڈالرز (89 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

جی ہاں واقعی بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق برنارڈ آرنلٹ کی دولت میں ایک دن میں 89 کھرب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور وہ اب 230 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 21 مارچ کو ایمازون کے بانی جیف بیزوز نے برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا مگر اب وہ 202 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کافی عرصے تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اس وقت 185 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔

مگر ایسا لگتا ہے کہ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کا اعزاز جلد میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے نام ہو جائے گا جو 181 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس سال کے دوران مارک زکربرگ کی دولت میں سب سے زیادہ 52.7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 154 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

Related Posts