وزیرستان میں قانون نافذ کرنے والے دو ادارے آمنے سامنے آگئے، صورتحال سنگین

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں قانون نافذ کرنے والے دو اداروں کے درمیان صورتحال خطرناک ہوگئی۔

موقر معاصر آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں پولیس اور فرنٹئیر کور (ایف سی) آمنے سامنے آگئیں، لوئر وزیرستان میں پولیس نے ایف سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تمام پولیس اسٹیشن اور چوکیاں بند کردیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایف سی نے پولیس اہلکاروں سے گزشتہ روز نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی تھیں جو پولیس اہلکاروں کے استعمال میں تھیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑیاں پولیس کی اجازت کے بعد استعمال کی جارہی تھیں۔ پولیس اہلکاروں کا الزام ہے کہ ایف سی پولیس کے کام میں بے جا مداخلت کر رہی ہے۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پولیس کا احتجاج ایف سی کی مداخلت بند ہونے تک جاری رہے گا۔ آج نیوز کے مطابق اس حوالے سے ڈی پی او لوئر وزیرستان فرمان اللہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

Related Posts