نیشنل ہائی وے پر قیامت کا منظر! مال بردار ٹرک نے سرکاری جیپ کچل ڈالی؛ ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

اترپردیش کے ضلع رامپور میں نینی تال نیشنل ہائی وے ایک المناک حادثے کا گواہ بن گیا جہاں بھوسے سے بھرا ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے چلتی بولیرو گاڑی پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں بولیرو کا ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

حادثہ گنج تھانہ کی حدود میں پہاڑی گیٹ کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر دورانِ سفر بھوسے سے لدا ٹرک اچانک توازن کھو بیٹھا اور سڑک کے کنارے سے گزرنے والی بولیرو گاڑی پر جا گرا۔ ٹکر کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ بولیرو کے ڈرائیور کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فراست کے نام سے ہوئی ہے۔ بولیرو گاڑی پر اترپردیش سرکار درج تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلع رامپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ودیا ساگر مشرا پولیس نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ امدادی کارروائی کے دوران جے سی بی مشین کی مدد سے بری طرح تباہ شدہ بولیرو سے نعش کو باہر نکالا گیا۔بعد ازاں قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ودیا ساگر مشرا نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بولیرو گاڑی میں صرف ایک ہی شخص سوار تھا اور ٹرک یا بھوسے کے نیچے کسی اور کے دبے ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

Related Posts