سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 52 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2250 روپے بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 52 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1760 ڈالر پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2250 روپے اور 1929 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

‘دریائے سندھ ہے تو ہم ہیں’ پاکستان کے سب سے بڑے دریا پر ایڈونچر سے بھرپور پہلی دستاویزی فلم تیار

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 400 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 33 ہزار 230 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 20 روپے اضافے کے بعد 1680 روپے جب کہ دس گرام چاندی 17 روپے 15 پیسے بڑھنے کے بعد 1440 روپے 32 پیسے تک پہنچ گئی۔

Related Posts