پشاور:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بابر اعظم کو ٹیم میں خوش آمدید کہا گیا ہے، قومی کپتان بابراعظم کی شمولیت کی پشاور زلمی نے تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آرہی تھی کہ قومی کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد وہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:شاہین آفریدی اور شاداب خان کوپلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی نے ٹریڈ کے ذریعے بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو کراچی کنگز کے حوالے کردیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








