اینٹی امریکا نہیں، مگر اپنی قوم کے مفاد پر سمجھوتا نہیں کر سکتا، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک غلام قوم کبھی اوپر نہیں آسکتی کیونکہ غلام صرف اچھے غلام بنتے ہیں۔ 

لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیٹڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےغلامی انسان کی عزت نفس ختم کردیتی ہے، ہم نے لاکھوں قربانیاں دے کر آزاد ملک حاصل کیا، عزت سے پیسے نہیں خریدی جاسکتی، موت سے ڈرنے والے کسی شخص نے آج تک کوئی بڑا کام نہیں کیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ  میرے مخالفین 26 برس سے میری کردار کشی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوف کا بت انسان کو غلام بنادیتا ہے۔ قائداعظم نےکہاتھامسلمان ہمیشہ آزادی کیلئے جدوجہد کرتا ہے، قائداعظم نےکہا انگریزکی غلامی سےنکل کرہندوؤں کی غلامی میں نہیں جاناچاہتے، قائد اعظم نے ہمیں ایک غلامی سے آزادی دلوائی۔

عمران خان نے کہا آج آپ لوگوں کو حقیقی آزادی کا روڈ میپ دینا ہے، وہ ملک خوش قسمت ہے جس میں جنونی باشعور نوجوان ہوتے ہیں، وہ ملک خوش قسمت ہے جس کی مائیں، بہنیں آزادی کا جذبہ رکھتی ہیں۔

عمران خان نے کہا جو قوم غلام ہوتی ہے کبھی اس کی پرواز اوپر نہیں ہوتی، انسان جب گرتا ہے تو جانوروں سے بھی نیچے چلا جاتا ہے، مجھے بدنام کرنے کیلئے ہرقسم کے حربے استعمال کیے گئے۔

انہوں نے کہا 26 سال سے یہ لوگ میری کردار کشی کر رہے ہیں، پڑھے لکھے اور ایماندار لوگ کہتے تھے سیاست بڑی گندی ہے، میں انصاف اور خودداری کیلئے سیاست میں آیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تلوار سے انقلاب نہیں آیا تھا، فکری انقلاب ذہنوں سے آیا تھا، ہمارے لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ تلوار سے اسلام پھیلا ہے۔ میں اینٹی امریکا نہیں، غلامی نہیں دوستی چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ اس غلام حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ میں روس کیوں گیا؟ کیا میں ان کا غلام ہوں؟

روسی ہماری مدد کرنے کے لیے تیار تھے، میں روس اپنی قوم کے فائدے کے لیے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم مل کر اپنی قوم کا قرضہ اتاریں گے، مل کر اپنی قوم کو اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت کو ختم کرنے کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے۔ 

Related Posts