غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
خبرایجنسی بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی وزارت خزانہ اسی ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرنے کے معاہدے کی تجدید کرسکتا ہے۔
خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب 10 ماہ تک ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی اضافی مدد بھی کرسکتا ہے۔