کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کینیڈا کے شہر مانٹریال میں لائیو کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر اچانک پھسل گئیں تاہم اگلے ہی لمحے جس اعتماد اور مہارت سے انہوں نے خود کو سنبھالا، انہوں نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
رپورٹس کے مطابق، شکیرا ایک مکمل بھرے ہوئے ہال میں پرفارم کر رہی تھیں، جہاں ہزاروں شائقین ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے۔ دورانِ پرفارمنس اچانک وہ اسٹیج پر پھسل کر گر گئیں، لیکن ان کے ردعمل نے ثابت کیا کہ وہ نہ صرف ایک بہترین گلوکارہ بلکہ ایک پروفیشنل آرٹسٹ بھی ہیں۔
شکیرا نے گرنے کے بعد لمحوں میں خود کو سنبھالا اور یوں پرفارمنس جاری رکھی جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ اس غیرمعمولی ردعمل پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ مداحوں نے شکیرا کے حوصلے اور پیشہ ورانہ انداز کی کھل کر تعریف کی۔
یہ واقعہ نہ صرف ان کی فنکارانہ مہارت کو نمایاں کرتا ہے، بلکہ یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ اصل فنکار وہی ہوتا ہے جو گرنے کے بعد بھی شان کے ساتھ کھڑا ہو جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








