یومِ تکبیر پر سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد، قومی دفاع کے عزم کا اعادہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو مبارکباد دی ہے، اور 1998 کے تاریخی دن کو ملکی خودمختاری اور دفاع کا سنگِ میل قرار دیا ہے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یومِ تکبیر اس دن کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان نے کامیاب جوہری تجربات کے ذریعے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاعی حق کو دنیا سے منوایا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہے اور یہ خطے میں امن اور استحکام کی ضامن ہے۔ یہ طاقت قومی امانت ہے جو قوم کی امنگوں، قربانیوں اور عزم کی عکاس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قابلِ اعتبار کم از کم دفاعی صلاحیت (ڈیٹرنس) کا نظریہ نہ صرف پاکستان کی سلامتی بلکہ پورے خطے میں تزویراتی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ مسلح افواج نے اُن تمام سائنسدانوں، انجینئرز اور اہل وطن کو خراج تحسین پیش کیا جن کی قربانیوں اور کاوشوں سے پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کی۔

Related Posts