مضبوط عورت مضبوط معاشرے کی ضامن ہے، شہلا رضا

تازہ ترین

تازہ ترین

A strong woman is the guarantor of a strong society:Shehla Raza

کراچی :صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ مضبوط عورت مضبوط معاشرہ تشکیل دیتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ خواتین کو مضبوط بنائیں تاکہ مضبوط معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔

8 مارچ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ وومن ڈولپمنٹ نے مختلف پروگرامز ترتیب دیے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آئے ہوئے مختلف این جی اوز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عورت کو محض صنف نازک کی ہی صورت میں دیکھا اور برتا ؤکیاجاتا ہے، خواتین مضبوط اعصاب کی مالک ہوتی ہیں وہ دفتر میں ہوںیا کھیت کھلیانوں میں، کھیل کے میدانوں میں یا گھروں میں، مضبوط اعصاب کے تحت اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر معاملات کے بارے میں آگہی نہ ہونے کے سبب خواتین کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کو انکے معاملات سے متعلق ہر ممکن آگہی دی جائے، انہوں نے این جی اوز کے وفود کو محکمہ کی کارکردگی اور مستقبل کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا اور انکے محکمہ ترقی نسواں سندھ کے ساتھ تعاون کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شراکت داری نظام کے تحت این جی اوز کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہورہے ہیں اور وہ محکمہ کے ساتھ ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایات ہیں کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ٹھوس و مربوط اقدامات کیے جائیں اور جہاں قانون سازی کی ضرورت ہو وہاں قانون سازی بھی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ ترقی نسو ا ں سندھ کے زیر انتظام ترتیب دی گئی تقاریب میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے تحت بھی پروگرامز ترتیب دیں۔

Related Posts