آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، مجموعی علاقائی سلامتی بشمول افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے ورکشاپ کی مختلف سہولیات کا جائزہ لیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ورکشاپ پہنچنے پر چیف آف لاجسٹک سیل لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کی خصوصی ٹرانسپورٹ کی دیکھ بھال کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

Related Posts