ملتان میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ملتان میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک حادثہ، 20 افراد جاں بحق
ملتان میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

ملتان: ملتان میں موٹروے ایم 5 پر جلال پور انٹرچینج کے قریب بس اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق جبکہ 6 جھلس کر زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایم 5 موٹروے پر جلال پور انٹر چینج کے قریب رات اڑھائی بجے کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی نجی کمپنی کی بس پیچھے سے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹینکر اور بس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مکمل بس اور ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے واقعے کے بعد موٹروے پولیس ، ریسکیو 1122 اورپولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اور تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پا کر 6 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرجانی ٹاؤن میں عمارت گرنے سے مزدور جاں بحق، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

موٹروے ترجمان کے مطابق حادثے میں بس ڈرائیو اور ہیلپرسمیت 20 مسافر واقع میں جان کی بازی ہار گئے، آگ لگنے سے لاشیں بری طرح جھلس گئیں جن کی شناخت نہ ہوسکی۔

لاشوں اور زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا، واقع کی تحقیقات کے لیئے موٹروے پولیس نے بھی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب فرانزک کی ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

Related Posts