ڈھائی سالہ بچے کو جادو کے دوران قتل کیے جانے کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہورکے علاقے چوہنگ میں ڈھائی سالہ بچے کا اغواء کے بعد قتل میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

پولیس کو لگتا ہے بچے کو کالے جادو کے دوران قتل کیا گیا۔ بچے کے سینے پر تیز دھار آلے سے بے ربط تحریر بھی لکھی گئی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے سینے پر لکھی گئی تحریرڈی کوڈ کرنےکےلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئیں جبکہ 23 افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہورمیں ڈھائی سالہ بچہ مبینہ اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

لرزہ خیز واقعہ چوہنگ کے قریب پیش آیا جہاں گزشتہ رات گھر کے باہر کھیلتا کم سن ذیشان اچانک غائب ہو گیا۔ گھر والے ڈھونڈتے رہے۔ صبح مقامی قبرستان سے لاش ملی۔

Related Posts