کیا کورونا وباء دوبارہ اپنا سر اُٹھا رہی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا کورونا وباء دوبارہ اپنا سر اُٹھا رہی ہے؟

دنیا کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کئی ماہرین کا خیال ہے کہ اس موسم سرما میں وبا دوبارہ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

پیر کے روز چین میں یومیہ کورونا وائرس کے کیسز 40,000 سے زائد تک پہنچ گئے تھے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ موجودہ صورتحال کے باعث چین کی حکومت کو صفر19-COVID حکمت عملی اپنانے پر مجبور کردیا ہے، جس کی وجہ سے بار بار لاک ڈاؤن اور روزمرہ کی زندگی پر سخت پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔

لیکن دوسری جانب چین میں لوگ لاک ڈاؤن اور دیگر سخت پابندیوں کے لیے تیار نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ صفر19-COVID حکمت عملی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

حالیہ دنوں میں دارالحکومت بیجنگ اور ملک کے سب سے بڑے شہر اور مالیاتی مرکز شنگھائی سمیت کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے ہیں۔

امریکہ میں، بہت سے ماہرین اور تحقیقی مراکز نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکہ میں موسم سرما میں کووِڈ انفیکشنز میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق، امریکا میں کورونا کیسز کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تقریباً 75 فیصد امریکی کاؤنٹیز میں وائرس کی منتقلی ”کافی” یا ”زیادہ” ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز، 1کروڑ 35لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

بہت سے دوسرے ممالک میں بھی COVID مثبت کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ خدا نہ کرے یہ وبا پھر سے پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔

Related Posts