آئے دن ملک کے مختلف شہروں سے انتہائی سنگین، افسوس ناک اور شرم ناک واردات کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جس سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ملک میں قانون کا ڈر نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے اور ملک تیزی سے جنگل میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔
اب ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ واقعے کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران سفاک ڈاکوؤں نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق پاکپتن میں کوٹ بہاول نامی علاقے کے قریب ڈکیتی کے دوران 17 سال کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران ڈاکو نقدی، موبائل اور طلائی زیورات بھی چھین کر فرار ہوگئے، علاقے میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








